نئی دہلی:9/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے بلند شہر میں گزشتہ پیر کو گؤکشی کے شک میں بھڑکے تشدد میں انسپکٹر سبودھ سنگھ کے قتل کا اہم مشتبہ ملزم آرمی جوان جیتو فوجی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔گرفتاری کے بعد اس کوعدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ پولیس نے جیتو فوجی کی پولیس ریمانڈ نہیں مانگی، لہٰذا عدالت نے اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ذرائع کے مطابق جیتو فوجی گزشتہ 36 گھنٹے سے پولیس کی ریڈار پر تھا۔پولیس کی حراست میں جیتو سے تفتیش ہوئی۔پولیس کے سامنے جیتو نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بھیڑ کا حصہ تھا۔دراصل بلند شہر میں گؤکشی کے شک میں بھڑکے تشدد میں دو لوگوں کی موت ہو گئی تھی جن میں ایک پولیس انسپکٹر سبودھ سنگھ تھے اور ایک سمت نام کا نوجوان تھا۔میرٹھ کے سینئر پولیس آفیسر ایس ٹی ایف کے ایس ایس پی ابھیشیک سنگھ نے کہا کہ ہم نے آرمی کے جوان جتندر ملک عرف جیتو کو گرفتار کر لیا ہے۔اس فوج نے رات 12.50 بجے ہمارے سپرد کیا۔ابتدائی تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور اس کی بلند شہر لایا جا رہا ہے۔اسے آج عدالتی حراست کے لئے کورٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ایس ٹی ایف کے ایس ایس پی ابھیشیک نے کہا کہ تفتیش میں جیتو نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بھیڑ کا حصہ تھا۔پہلی نظر یہ سچ پایا گیا۔تاہم یہ اب تک پتہ نہیں چل سکاہے کہ وہ انسپکٹر یا سمت کو گولی مارنے والا شخص ہے یا نہیں۔وہ دیہاتیوں کے ساتھ وہاں گیا، لیکن پولیس پر پتھر بازی کی بات سے اس نے انکار کر دیا ہے۔جیتو کے موبائل کو فورنسک تحقیقات کے لئے بھیجا جائے گا۔